تازہ ترین

پی ایس ایل سیزن سیون کا ڈرافٹ کب ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کا ڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 کا ڈرافٹ دسمبر کو دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیون کا ڈرافٹ 8 سے 10 دسمبر کے درمیان ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کی ری ٹیشن اور ڈرافٹ کے لیے کرکٹرز کی فہرست پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ لیگ کا آئندہ سیزن جنوری کے چوتھے ہفتے میں شروع ہوگا، پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل 6 کی ٹرافی ملتان سلطانز نے جیتی تھی، ملتان سلطانز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

Comments

- Advertisement -