پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کومل میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گاڑی میں موجود ہیں اور کہیں جارہیں۔
کومل میر نے تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’اپنی ذمہ داری پر سوائپ کریں۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کومل میر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے نام‘ میں (عائزہ) نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور حسن (حیدر)، شازیل شوکت (لائبہ) انوشے عباسی، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی اسٹوری سیما شیخ نے لکھی ہے۔
بے نام کی کہانی دو بہنوں عائزہ اور ایمل کے گرد گھومتی ہیں جو اپنے سوتیلے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں، ان کے والد ان کے پیدا ہونے سے قبل ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
ڈرامہ سیریل بے نام ہر شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔