اشتہار

اُڑنے والی گاڑیاں کب تک مشرقی وسطیٰ میں آجائیں گی؟ بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

رولز رائس اور ورٹیکل ایرو اسپیس نامی کمپنیوں کے حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 2025 تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ آٹوموبائل کمپنیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دو ہزار پچیس تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائیں گے اور مشرق وسطیٰ اس کے لیے آئیڈیل مارکیٹ ہے جس سے جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

یہ کمپنیاں ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا ایئر کرافٹ وی اے ایکس فور تیار کر رہی ہیں جو دھوان نہ چھوڑنے والے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

ورٹیکل ایرواسپیس کے پاور سپلائی کے سربراہ لارنس بلیکلے کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ اس صدی کے آخر تک ہمارا ہزاروں ایئر کرافٹس تیار کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی نے رولز رائس کے ساتھ مل کر ایئر کرافٹ مشرق وسطیٰ میں متعارف کروانے پر اتفاق کیا ہے، لیکن سب سے پہلے ان کا کمرشل استعمال امریکا میں کیا جائے گا۔

لارنس کا کہنا تھا کہ ہم اس ضمن میں اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں، علاقائی حکام سے بات چیت بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں