تازہ ترین

کیا متحدہ عرب امارات روسی ساختہ لڑاکا طیارے کی خریداری کرے گا؟

اماراتی حکام نے دبئی ایئر شو میں نمائش کےلیے موجود روسی لڑاکا طیارے نئے اسٹیلتھ ففتھ جنریشن چیک میٹ کو خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 14 نومبر سے 18 نومبر تک ایئرشو منعقد ہورہا ہے جس میں دنیا بھر کے لڑاکا اور عام طیارے نمائش کےلیے پیش کیے گئے ہیں۔

روس نے بھی دبئی ایئر شو 2021 میں اپنے نئے اسٹیلتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے چیک میٹ کو نمائش کے لئے پیش کیے ہیں، جسے خریدنے میں اماراتی حکام نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

روسی ٹیک کارپوریشن کے سربراہ روسٹک سرگئی نے کہا کہ چیک میٹ طیارہ دوسرے ممالک کے لئے بھی دلچسپی کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ روسی ساختہ لڑاکا طیارہ چیک میٹ سنگل انجن لائٹ ٹیکٹیکل فائٹر طیارہ ہے۔

Comments

- Advertisement -