اشتہار

ابوظبی: دنیا کا سب سے بڑا مچھلی گھر سیاحوں کیلئے کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی ریاست ابوظبی میں بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا مچھلی گھر سیاحوں کےلیے کھول دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں حکام کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا مچھلی گھر بنایا گیا ہے جس میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 کروڑ 50 لاکھ لیٹر پانی کے حامل ایکوریم میں شارک، اسکولز آف فش اور سمندری کچھوے بھی موجود ہوں گے۔

- Advertisement -

ابوظبی میں بنائے گئے مچھلی گھر میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ بھی رکھا جائے گا، جس کا وزن 115 کلو گرام اور عمر 14 سال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں