اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون پاس کراکر تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ آج اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کاقانون پاس ہوگا اور تحریک انصاف ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون جمہوریت کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
انشاللہ آج پارلیمان اوْورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 17, 2021
خیال رہے بڑی قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، حکومت نے آج 22 بل ایک ساتھ منظور کرانے تیاری کرلی ہے ، جس میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس میں الیکشن اصلاحات،اووسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل بھی پیش کئے جائیں گے۔
حکومت نے بائیس بل ایک ساتھ منظورکرانے کی تیاری کرلی ہے جبکہ آٹھ بلز پر مختلف ترامیم پیش کی جائیں گی، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی قومی کے علاوہ کئی دوسرے زیر التو بل بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔