اشتہار

وکٹوریہ شاپنگ سینٹر آگ: کولنگ کا عمل مکمل، 50 دکانیں جل کرخاکستر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر میں آگ سےمتاثرہ وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ رات بھر فائر ٹینڈرز کولنگ میں حصہ لیتے رہے جس کے باعث امدادی کام مکمل ہوا۔

حکام نے بتایا کہ آتش زدگی میں 50 سے زائد دکانیں،گودام جل کر خاکستر ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ روز عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں فلورمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، آتشزدگی کے باعث وکٹوریہ سینٹر کوخالی کرالیاگیا ہے جبکہ سڑک کو ہر قسم کےلیےبند کردیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ آگ بنیادی طور سردیوں کے کپڑے رکھنے والے گوداموں میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اگرچہ آگ لگنے کی صحیح وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم خیال ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: صدر میں واقع وکٹوریہ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

یاد رہے کہ کراچی کے تجارتی علاقے صدر میں  ایک ہفتے میں آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل 14 نومبر کو صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ میں سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں تھی۔

حکام کے مطابق واقعے میں 600 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں