ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

آئندہ سال امتحانات کب ہوں گے ؟ شفقت محمود کا طلبا کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے اور اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات مئی،جون میں مکمل نصاب پر ہوں گے ، او اور اے لیول کےامتحانات بھی مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس سال تعلیمی سال میں سلیبس مکمل کیاجائے گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی ہے، گزشتہ تعلیمی سال کورونا کی وجہ سے سلیبس کم کیا تھا ، تعلیم میں ہم نے سب نے مل جل کرکام کرنا ہے ، اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق مستند ڈیٹاموجودنہیں ہے، تعلیم کاڈیٹاجمع کرنےکےلیےایک ادارےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کوانسدادکوروناپرسہولتیں دی جارہی ہیں، ہماری کوشش ہےکہ تعلیم سےمتعلق صوبوں سےرابطہ بہتر کیا جائے اور سیکریٹری پہلےتمام تفصیلات طےکرلیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ فیڈرل بورڈکےوضع نئےطریقہ امتحانات پربات چیت ہوئی، کوشش ہےکہ ملک میں مشترکہ اکیڈمک کلینڈربنائیں، چاہتے ہیں صوبوں میں امتحانات اور داخلے طے شدہ کلینڈر کے مطابق ہوں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نےہمارےتعلیمی نظام کاجائزہ لیاتھا، عالمی اداروں کے مطابق ہمارے بچوں کا لرننگ لیول اچھا نہیں، کوویڈکی وجہ سے اسکول بند رہےاورلرننگ کانقصان ہوا، ہماری کوشش ہےکہ لرننگ لیول بڑھانے کے لیے کورس دہرایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سارےملک کےوزرائےتعلیم مل کربیٹھے،تعلیم اورطلباسےمتعلق بات کی،ہم نےملک مشترکہ فیصلےکیے،کانفرنس حکومت سندھ نےمنعقدکی، کانفرنس منعقدکرنےپرحکومت سندھ کےشکرگزارہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کوویڈکی وجہ سےبچوں کوفیل نہ کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا، ہمارےلیےبڑاچیلنج ہےکہ طلباکی تعدادبڑھ رہی ہے ، طلبا کی تعداد کی تناسب سے تعلیمی اداروں کی تعدادنہیں بڑھ رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں