جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

روہت شرما نے محمد سراج کو ’تھپڑ‘ مار دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جے پور: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی تیم کے کپتان روہت شرما کی فاسٹ بولر محمد سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے جہاں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں باآسانی پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

اس میچ میں بھارتی بولر محمد سراج اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔

فاسٹ بولر محمد سراج نے 2018 کے بعد اپنا پہلا ٹی 20 میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

اس دوران بھارتی بولر جہاں نیوزی لینڈ کی اننگ کے آخری اوورز میں رچن روندرا کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے وہیں اس دوران سراج آخری اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہی بال لگنے کے سبب انگلی زخمی کر بیٹھے۔

محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں روہت شرما ڈگ آؤٹ میں مزاحیہ انداز میں فاسٹ بولر سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھے گئے جس پر بولر نے مسکرا کر ردعمل دیا۔

فاسٹ بولر سراج اور روہت شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں