اشتہار

شادی کے آدھے گھنٹے بعد دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے جنوب کے ایک گاؤں میں 21 سالہ دلہن اسرا شابان شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں، دلہن نے اسپتال میں دلہے کے ہاتھوں میں دم توڑا۔

دلہن کی اچانک موت پر والد اور شادی میں شریک دیگر رشتے دار حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد دلہن نے تھکن، پیٹ اور سینے میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔

دلہن نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ وہ اسے نہ چھوڑیں، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر دلہن نے آخری سانسیں لیں۔

دلہن کے کزن محمد حمید نے کہا کہ ’اسرا کی موت پر ہمارا خاندان تباہ ہوگیا، کل ہم نے اس کی شادی میں شرکت کی جہاں سب خوش تھے۔

محمد حمید نے بتایا کہ آج ہم نے اسے دفن کیا ہے، اللہ ان کے شوہر اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دلہن کے کزن کا کہنا تھا کہ کزن کی شادی میں سب نے بہت انجوائے کیا تھا خوشی اچانک ہی ڈراؤنے خواب میں بدل گئی۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد کے کہنے پر اسرا کو عروسی لباس میں ہی دفن کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں