تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‏’الیکشن میں15لاکھ ووٹ ضائع ہوئے ووٹنگ مشین سے مسئلہ حل ہو گا‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1970کےبعدپاکستان میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏کے ذریعے تمام مسائل حل ہوجائیں گے گزشتہ الیکشن میں15لاکھ ووٹ ضائع ہوئے ای وی ایم سے مسئلہ حل ہو گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کہا اوپن بیلٹ ہونا چاہیے ‏سب کو پتہ ہے پیسہ چلتا ہے پاکستان کامسئلہ یہ ہی ہےکہ کرپٹ سسٹم کو بچانے والے بیٹھےہیں اورکچھ کرپٹ ‏سسٹم سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل اسمبلی میں بھی ڈرامہ کیاگیا اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کےحق کی مخالفت کی گئی ‏اوورسیز پاکستانیوں کے پیسےاچھےلگتےہیں لیکن ووٹ کاحق نہیں دینا چاہتے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق ‏ملنے پر ایک بارپھر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم پورٹل کو ڈیجیٹلائز کرنےکا کام شروع کیا خوشی ہورہی ہےاوورسیزپاکستانیوں ‏کیلئے ایک اورآسانی پیداکی ان سےمیرا رابطہ سب سے زیادہ رہا ہے کرکٹ جب کھیلتاتھااوورسیزپاکستانیوں سے ‏زیادہ رابطےتھے جب بھی پاکستان پرمشکل وقت آیااوورسیزپاکستانیوں نے بھرپور مدد کی ان کی میرے دل میں ‏زیادہ محبت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ہماراسب سےبڑا اثاثہ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم نے انہیں ‏کبھی اثاثہ نہیں سمجھا اوورسیزپاکستانیوں کیلئےآسانی پیداکرنےکےبجائےمشکلات پیداکی گئیں کرپشن اتنی ‏زیادہ ہوگئی ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےمشکلات تھیں ہمارے دور میں اوورسیزپاکستانیوں نے ریکارڈ 30 ارب ‏زرمبادلہ بھیجا ہماری حکومت کی پہلےدن سےپالیسی تھی کہ اوورسیزپاکستانیوں کو اون کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -