اشتہار

فیصل آباد کے مدرسے سے چودہ سالہ طالب علم کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد سے چودہ سالہ مدرسے کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی، جس کا اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے احمد آباد میں قائم مدرسے سے14سال کےطالب علم طلحٰہ کی لاش برآمد ہوئی، جو صفیان ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت طلحہٰ ولد شاہد ندیم کے نام سے ہوئی جو اسی مدرسے کا طالب علم تھا۔

مزید پڑھیں: سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے استاد کا چار سالہ بچے پر تشدد، آنکھ ضائع

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے لاش کامعائنہ کیا،طالب علم طلحہ کی لاش پر تشددکےنشانات موجود نہیں تھے۔

بعد ازاں طلحہ کے والدشاہد نے سول جج بشریٰ انورکی عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا، جس میں انہوں نے بیٹے کی موت کی وجہ طبعی قرار دیا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں والد نے کہا کہ بیٹے کو کسی نے قتل نہیں کیا، اسی لیے میں لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں چاہتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں