اشتہار

موذی مرض میں مبتلا ایک اور شیرخوار 16 کروڑ کے انجیکشن کی منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : 16 کروڑ روپے مالیت کے انجیکشن کی منتظر شیر خوار دیا گوپال کے والدین نے شہریوں سے مدد کی اپیل کردی۔

بھارتی ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے تعلق رکھنے والی دس ماہ کی بچی موذی مرض میں مبتلا ہے جس کا فوری علاج نہ کیا گیا تو بچی کا جسم مفلوج ہونا شروع ہوجائے اور وہ آہستہ آہستہ لقمہ اجل بن جائے گی۔

دیا گوپال کے والدین بھاونا اور ننداگوپال کا کہنا ہے کہ بچی کا علاج صرف زولگینسما نامی انجیکشن کے ذریعے ممکن ہے لیکن اس انجیکشن کی مالیت 16 کروڑ روپے ہے جس کا انتظام کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بھارت کی شیر خوار دیا ’ایس ایم این‘ اسپائینل مسکولر ایتھراپی نامی موذی مرض میں مبتلا ہے اور رواں برس بھارت میں ایس ایم این میں مبتلا ہونے کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے شہریوں سے مدد کی اپیل کی ہے اور اس سلسلے میں والدین نے امپیکٹ گرو نامی پلیٹ فارم پر چندہ جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اگر بچی کو فوری طور پر انجیکشن نہ لگایا گیا تو دیا کے اعضا تیزی سے مفلوج ہونے لگیں گے اور موت کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔

موذی مرض میں مبتلا بچی کی جان بچانے کیلئے 16 کروڑ کا انجیکشن درکار

اس وقت تین دوائیں ایسی ہیں جنہیں ریاست ہائے متحدہ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس موذی مرض کے علاج کے لیے منظور کیا ہے اور ان میں سے ایک زولگینسما ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں