جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایرانی ویمن ٹیم کی گول کیپر پر مرد ہونے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

اردن کی فٹبال ٹیم نے کوالیفائی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایرانی ویمن ٹیم کی گول کیپر پر مرد ہونے کا الزام لگاکر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں ایران نے اردن کی ویمن فٹبال ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے باآسانی سے شکست دی ہے۔

شکست کے بعد اردنی ٹیم کی جانب سے ایرانی گول کیپر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ مرد ہے اور ویمن فٹبال ٹیم کا حصہ بنا ہوا ہے، یہ الزام ایرانی گول کیپر زہرہ کودائی کی جانب سے اردن کی فٹبالرز کی 2 ککس حیران کن طور پر آسانی سے روکنے کے بعد لگایا گیا۔

اردن فٹبال ایسوسی ایشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) سے زہرہ کودائی کی جنس چیک کرنے کا مطالبہ کیا، اردن کے پرنس علی بن حسین نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اگر زہرہ کودائی مرد ہے تو یہ بہت ہی سنگین ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں اے ایف سی کو لکھے گئے خط کی تصویر بھی شیئر کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں