اشتہار

صدیوں بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فلکیاتی انجمن سربراہ انجینئر ماجد ابوزاہرة نے کہا ہے کہ صدیوں بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن آج ‏جمہ کو ہوگا۔

سعودی فلکیاتی انجمن سربراہ کا کہنا ہے کہ کل بارہویں صدی کے بعدطویل ترین جزوی چاندگرہن ہو گا چاندکا ‏بیشتر حصہ کرہ ارض کے سائے میں داخل ہو جائےگا۔

ماجدابوزاہرة نے کہا کہ جزوی چاندگرہن3گھنٹے 28منٹ23سیکنڈ تک جاری رہے گا پندرہویں عیسوی کے بعد سے ‏‏21ویں صدی کاطویل ترین جزوی چاندگرہن ہوگا۔

- Advertisement -

ابوزاہرٖۃ نے توجہ دلائی2021کےدوران یہ دوسرا اورآخری چاندگرہن ہو گا۔

چاند گرہن سعودی عرب میں نہیں دیکھا جا سکے گا، جن ممالک میں چاندگرہن نظر آئے گا ان میں شمالی امریکا، ‏بحرالکاہل، الاسکا، مشرقی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں