اشتہار

سعودی عرب: غیر ملکی عمرہ زائرین کی حدِ عمر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو جاری ہونے پرمٹ پر عمر کی حد لاگو کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خانہ خدا و روضہ رسول ﷺ کی زیارت کےلیے آنے والے زائرین کی عمر کی حد مقرر کردی۔

سعودی وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زائرین اپنے ملک لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیز سے پیکیج حاصل کریں کیوں کہ بیرون ملک سے 18 سے 50 سال کے زائرین کو بھی پرمٹ جاری ہوں گے۔

- Advertisement -

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کےلیے پرمٹ جاری ہوں گے لیکن عمرہ زائرین کو سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی اور سعودی وزارت خارجہ سے آن لائن عمرہ ویزہ اجرا کےلیے ویکسین سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں