اشتہار

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو 2025 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی جس پر بھارت نے ابھی سے ہی خدشات کا اظہار کردیا۔

بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کئی عوامل پر غور کیا جاتا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے بھارتی حکومت سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سیکیورٹی کا کہہ کر ماضی بھی ٹیمیں پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

بھارتی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تو بھارتی حکومت اور ہوم منسٹری صورت حال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ فروری 2025 میں ملک میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ(چیمپئنز ٹرافی) کا ‏میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں ‏گے۔

پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

اس ضمن میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں اور وہ آئی سی ‏سی اور اس کے آزاد پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایلیٹ ایونٹ کے لیے میزبان ملک کے طور پر ‏پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں