اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیساتھ اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کریں گے ، 4000اپارٹمنٹس سی ڈی اے، این اےپی ایچ ڈی اے،ایف ڈبلیو او کے تعاون سے تعمیر ہوں گے۔
وزہرِ اعظم کے عوام کیلئے کم لاگت رہائش فراہم کرنے کے ویژن کے تحت منصوبےمیں2000فلیٹس این اےپی ایچ ڈی اےکےتحت رجسٹر افراد کیلئے اور 400 فلیٹس کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ وزیراعظم ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیساتھ اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے منصو بے کا سنگ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا تھا، سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا اور مورگیج فنانسنگ کامرحلہ بہت مشکل تھا کیونکہ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔
منصوبے کے حوالے سے انھوں نے کہا تھا نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں۔