اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئی سی سی ٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن رکی اسکریٹ کا پاکستان کو ‏چیمئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر اہم بیان سامنے آیا ہے۔

رکی اسکیرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دیناخوش آئندہے پاکستان کوکرکٹ کی بحالی ‏میں سپورٹ ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں سابق کرکٹرز کے بورڈ میں آنے سے مدد ملی ہے پاکستان اوربھارتی کرکٹ ‏کے سربراہ ایک دوسرےکی عزت کرتے ہیں ایشیامیں کرکٹ کو فروغ دینابہت ضروری ہے ۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ‏‏کو سونپی ہے۔

پاکستان نے25سال پہلےآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی آخری بار پاکستان 1996میں ورلڈکپ کا مشترکہ ‏‏میزبان تھا۔

آئی سی سی نے مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس اور ان کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ 2031 تک آئی سی سی کے 8 ‏‏بڑے ایونٹس منعقد ہوں گے جس کی میزبانی 12 مختلف ممالک کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمئنزٹرافی کے دوبارہ انعقاد کا باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں