اشتہار

‏’آج قومی بلے بازوں کا امتحان تھا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ مشکل پچ پر قومی کھلاڑیوں کا آج امتحان تھا جس میں ‏وہ کامیاب رہے۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‏بیٹنگ کے لیے پچ مشکل تھی جو کہ قومی بلے بازوں کے لیے ایک امتحان تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجا نے لکھا کہ جب آپ پیچھے سے جیت کر آرہے ہوں تو مشکل لمحات بھی آپ کو ‏آسان لگتے ہیں، اعتماد آپ کا بہترین دوست ہے لیکن یہ اس وقت تک دوستی رہتی ہے جب آپ جیت رہے ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زبردست کھیلا، پاکستان زندہ باد!‏

پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا، ‏پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر پورا کیا۔

فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 5 ویں وکٹ پر 56 رنز کی شراکت بنائی، فخر زمان نے 30 خوشدل شاہ نے 34 رنز ‏بنائے۔

اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، ‏شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں