ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

فاروق ستار بہادرآباد سے رابطے کے لئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کومدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر تنظیم بحالی کمیٹی کا وفدآج ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز پہنچے گا۔

تنظیم بحالی کمیٹی کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مذکورہ پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے آئندہ اتوار کو پی آئی بی اسٹیڈیم محفل سماع منعقد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر فاروق ستار نے دبئی میں سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے اہم ملاقات کی تھی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سندھ اور بالخصوص کراچی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور طویل مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا جب کہ دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں