تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

مردوں کی مونچھوں سے عجیب و غریب سوٹ‌ تیار

آسٹریلوی برانڈ نے مردوں میں خطرناک بیماریوں اور صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی پھیلانے کےلیے مرد کی مونچھوں کے بال سے عجیب و غریب سوٹ تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے مونچھ رکھنے کے سائنسی فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کی داڑھی مونچھ صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ایک آگاہی گزشتہ کئی برس سے آسٹریلیا کی موویمبر فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائی جارہی ہے جس میں وہ ہر سال ایک پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مردوں کو مونچھے رکھنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

رواں برس بھی موویمبر فاؤنڈیشن نے پروگرام کا انعقاد کیا اور فیصلہ کہ رواں برس کچھ نیا کرنا چاہے، اور اس سلسلے میں آسٹریلیا کے مینز ویئر برانڈ پولیٹکس نے ویژول کے ساتھ مردوں کی مونچھوں سے ایک منفرد اور عجیب و غریب سوٹ تیار کرلیا۔

مونچھوں سے تیار کیے گئے سوٹ کو لوگوں نے انتہائی عجیب سوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوٹ دیکھنا بہت ناگوار گزرا لیکن یہ سب ایک اچھے مقصد سے بنایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کی مونچھ نہ رکھنے سے پروسٹیٹ کینسر سمیت دیگر کئی خطرناک بیماریاں انسان کو آگھیرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -