اشتہار

’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘ شاداب کا بابر اعظم کو مزاحیہ انداز میں جواب

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر بنگلا دیشی کھلاڑی کا شاندار کیچ تھامنے کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں نجم الحسین شانتو کا شاندار کیچ پکڑنے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور ایک پیغام بھی لکھا۔

شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی جیت پر مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

لیگ اسپنر نے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور ضروری بات، بڈھا نہیں ہوا ابھی میں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل تی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران شاداب خان نے رن آؤٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تو بابراعظم نے انہیں کہا تھا کہ ‘بڈھا ہو گیا ہے بڈھا’۔

بابر اعظم کے یہ الفاظ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

اب شاداب خان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے بابر اعظم کو یاد دلایا کہ وہ ابھی بڈھے نہیں ہوئے ہیں۔

شاداب خان کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، شاداب نے ایک گھنٹے پہلے یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک 13 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں