اشتہار

مرتضیٰ وہاب پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دکانوں کی ناجائز تعمیرات کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور مرتضیٰ وہاب پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی میں قائم اسٹیڈیم کی جگہ پر دکانوں کی ناجائزتعمیرات کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، سندھ حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مرتضیٰ وہاب کی قبضہ مافیا کی مبینہ سرپرستی کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔

- Advertisement -

مظاہرین نے کھیل وتفریح کےلیے مختص مقامات پرکمرشل تعمیرات بند کرنے اور ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹرکورنگی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ علاقہ مکینوں نے تعمیر ہونے والی دکانوں کو فوری طور پر منہدم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ کورنگی میں مصطفیٰ کمال کے دورِ نظامت میں اسٹیڈیم کی تعمیر کی گئی تھی، جو اب انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں