اشتہار

منال خان کو والد کی یاد ستانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے والد کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کردی۔

پاکستانی اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور والد کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور سالگرہ سے متعلق بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ ’چاند! سالگرہ مبارک، میں آپ اور آواز کی کمی مجھے شدت سے محسوس ہوتی ہے‘۔ منال نے لکھا کہ ’آپ کے بغیر کچھ بھی مکمل نہیں ہے‘۔

- Advertisement -

اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے اُن کے والد کی مغفرت بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’اللہ پاک آپ کے اور میرے والد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے‘۔ یاد رہے کہ اداکارہ کے والد مبین خان گزشتہ برس اکتیس دسمبر کو طبیعت ناسازی کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں