اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے شاہین آفریدی کو ’آڑے ہاتھوں‘ لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جرمانہ کر دیا۔ ‏

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15فیصدجر ‏مانہ عائد کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی آرٹیکل دواعشاریہ نو کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی ‏خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی ڈسپلنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ‏کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ نےدوسرےٹی 20میں بنگلادیشی بلےبازعفیف حسین کی جانب گیندپھینکی تھی جو بلے باز کے ٹخنوں ‏پر لگی تھی۔

گیند لگنے کے بعد عافیف تکلیف کی وجہ سے میدان میں لیٹ گئے، جس کے بعد ڈاکٹرز کو طلب کر کے معائنہ ‏کرایا گیا۔

بعد ازاں ہنگامی طبی امداد کے بعد عافیف نے بیٹنگ کو جاری رکھا اور وہ 20 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر کیپر ‏کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ کے بعد شاہین شاہ آفریدی بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عافیف کے پاس گئے، مصافحہ کر کے خیریت ‏دریافت کی اور تھرو لگنے پر اُن سے معذرت بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں