اشتہار

مودی کی مشکلات میں اضافہ، زرعی قوانین کی واپسی کے باوجود کسانوں کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی کسانوں نے نریندر مودی کی جانب سے زرعی قوانین واپس لینے کے اعلان کے بعد کم سے کم امدادی قیمت کا دائرہ تمام فصلوں تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نریندر مودی کے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کئی ماہ سے کسان سراپا احتجاج تھے جس کا نتیجے میں وزیراعظم مودی کو زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا پڑا، اس کے باوجود کسانوں کی احتجاجی تحریک جاری ہے۔

اس مرتبہ کسانوں نے زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کے بعد کم سے کم امدادی قیمت کا دائرہ کار تمام فصلوں تک بڑھانے کا مطالبے کیلئے احتجاجی ریلی نکالی۔

- Advertisement -

ریلی بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کسان شریک تھے جس کا مطالبہ تھا تھا کہ چاول اور گندم کی طرح دیگر زرعی اجناس پر بھی کم سے کم سپورٹ پرائس متعین کیے جائیں۔

اس ریلی کے دوران کسانوں نے وفاقی وزیر برائے داخلہ اجے مشرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جس کے بیٹے نے ریلی میں شریک چار کسانوں کو گاڑی تلے روند کر قتل کردیا تھا۔

کسان رہنما جوگندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان اس وقت یقین آئے گا جب ہم خود زرعی قوانین واپس لیے جانے کے فیصلے کو سرکاری گزٹ میں دیکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں