اشتہار

افغان طالبان کی ٹی وی ڈراموں کے حوالے سے ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان طالبان نے نشریاتی اداروں کو ڈراموں میں خواتین اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی جب کہ صحافی خواتین کیلئے حجاب لازمی قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے حکومتی امور سنبھالنے کے بعد نشریاتی اداروں کےلیے نئے قوانین وضع کیے ہیں، جس کے تحت ٹی وی چینلز پر پیغمبر اسلام ﷺ اور مقدس ہستیوں کے خاکے نشر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

نئے قوانین کے تحت افغان ٹی وی چینلز ڈراموں میں خواتین کو کاسٹ نہیں کرسکتے جب کہ صحافی خواتین کو امور کی انجام دہی کےلیے حجاب لازمی کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان طالبان حکومت نے کہا کہ جو قوانین امارت اسلامیہ نے نافذ کیے ہیں وہ دراصل اسلامی اور افغان اقدار ہیں اور ان اقدار کی مخالف فلموں، ڈراموں اور پروگراموں پر پابندی ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افغان طالبان کے ان اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے فلموں، ڈراموں اور تھیٹر میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی اور بےوقوف سیاست دانوں لگتا ہے کہ طالبان تبدیل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں