تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

اکشے کمار کی نئی فلم پر عالمی سطح پر تنقید

اکشے کمار کی فلم سوریاوشنی عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آگئی، امریکی صحافی نے بالی ووڈ فلم ‘سوریاونشی’ کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ساز روہت شیٹی فلم میں جہاز کو غلط رنگ دینے کی سازش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی فلم ‘سوریاونشی’ ریلیز کی ریلیز بھارت میں مشکلات کا شکار ہوئی بالی ووڈ فلم کو عالمی سطح پر بھی ہدف تنقید بنایا جارہا ہے، بالی ووڈ کی اس فلم میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے ایک کالم نگار رانا ایوب نے ‘سوریاونشی’ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم پروڈیوسر روہت شیٹی نے اسلام مخالف مواد پیش کرتے ہوئے شدت پسندانہ خیالات اور مسلمانوں کی منفی نمائندگی کیساتھ ساتھ جہاد کو غلط انداز سے پیش کرنے کی سازش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روہیت شیٹی کی فلم سوریا ونشی میں مسلمان مردوں کو ہندو خواتین یا لڑکیوں کو ورغلانے یا اغوا کرنے اورپھر انہیں زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے جوکہ بہت خطرناک ہے۔

اس حوالے سے رانا ایوب واشگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا کہ فلم کی کامیابی نفرت اور امتیاز کا ماحول کو جنم دے گی، جس کا اندازے کے مطابق ہندوستان کے 20 کروڑ مسلمانوں کو روزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے بھی روہیت شیٹی کی اس ایکشن فلم کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

بھارتی کسانوں نے اکشے کمار کی فلم کی نمائش روک دی

واضح رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم ‘سوریاونشی’ باکس آفس پر تو کامیابی سے بزنس کررہی ہے لیکن سوریاونشی کی ریلیز کے ساتھ ہی بیشتر افراد کا کہنا تھا کہ اس فلم میں مسلمانوں اور پاکستان کی منفی تصویر کشی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -