جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے شوہر ’نک جونس‘ کا نام ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پروفائل سے شوہر کا نام ’نک جونس‘ ہٹا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے انسٹاگرام پروفائل پر شوہر کا نام ہٹا کر دوبارہ ’چوپڑٓا‘ لگانے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ شاید انہوں نے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کا نام ’پریانکا نک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نک کا نام ہٹا دیا ہے۔

Priyanka Chopra removes husband Nick Jonas last name from Instagram profile

تاہم تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ان کے اور شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

مشہور امریکی گلوکار نک جونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں ہی ذیابطیس ٹائپ میں مبتلا ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 13 برس کی عمر میں وہ اپنے بھائیوں کیساتھ تفریح میں مشغول تھے کہ اچانک ان کی طبعیت ناساز ہوئی اور انہوں نے والدین سے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا۔

نک کا کہنا تھا کہ والدین ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے تو انکشاف ہوا کہ میں شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں، لیکن آج بھی میں خود کو سست نہیں ہونے دیا کیوں کہ میں اس موذی مرض کو ہرانے کےلیے ناقابل حد تک پرعزم ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں