اشتہار

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کے معاملے کا ہائی کورٹ کا نوٹس لینا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میری تقاریر کو جوڑ کر جعلی اڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم سے متعلق کیس چل رہا ہے، ہائیکورٹ آڈیو کلب معاملے کو بھی کیس کا حصہ بنائے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ میری تقاریر کے حصے اٹھا کر ایک آڈیو کلپ بنا کر جعلسازی کی گئی۔

- Advertisement -

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پینل کوڈ کے تحت اس معاملے کو بھی سننا چاہیے، ہائیکورٹ کو چاہیے کہ اس معاملے کو دیکھے۔

قبل ازیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نوازشریف کےخلاف دیے جانے والے فیصلے کے بینچ کا حصہ نہیں تھے۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کرایا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں