اشتہار

پاکستان نے سیریز جیت لی لیکن ٹرافی نہ ملی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے بنگلا دیش نے ٹی 20 سیریز 3-0 سے جیت لی لیکن گرین شرٹس کو ٹرافی نہیں دی گئی۔

کرکٹ میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ہمیشہ ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلا دیش سے سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی سے محروم رکھا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی بس کھلاڑی بورڈ کے ساتھ تصویر بنوارہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر فراہم کردی جائے گی۔

انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی، پاکستان کو ٹرافی ان ہی کے ہاتھ سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 26 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں میزبان ٹیم کو کلین سویپ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں