اشتہار

‏’صوبے وفاقی حکومت کو زمین کا ریکارڈ دینے کے پابند ہوں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبا: وفاقی کابینہ کی صوبوں کی سروے آف پاکستان کو ڈیٹا دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیڈسٹریل میپنگ کے حکومتی فیصلے پر بریفنگ دی گئی، ذرائع کا ‏کہنا ہے کہ صوبے وفاقی حکومت کو زمین کا ریکارڈ دینے کے پابند ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا نے ہزاروں ارب روپے کی مالیت پر قبضہ کررکھا تھا، قبضہ مافیا سےجنگلات ‏اورسرکاری اراضی کوواگزارکرایاجائیگا۔

- Advertisement -

کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار پر بھی ‏بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی گئی، وزرا نے رائے دی کہ سندھ حکومت کی ہٹ ‏دھرمی، نااہلی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں آٹا چینی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، کے پی، پنجاب میں مہنگائی ‏کو کافی حد تک کنٹرول کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں