اشتہار

سب سے سستا انٹرنیٹ، 4جی اور 5جی کہاں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں سب سے سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک میں کویت سرفہرست ہے۔

کویتی اخبار کے مطابق براڈ بینڈ سبسکرپشن بنڈل کی ماہانہ قیمت 5 سے 6 دینار ہے جو کہ 16 سے 20 ڈالر کے ‏برابر ہے اور یہ دنیا کی سب سے کم قیمتوں میں سے ایک ہے۔

جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مواصلات کی قیمتیں ملک یا خطے میں اوسط فی کس آمدنی کا ایک فیصد ‏کی نمائندگی کرتی ہیں جب کہ فکسڈ براڈ بینڈ مواصلات کی قیمتیں دنیا میں سب سے سستی قیمتوں کے لحاظ ‏سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

- Advertisement -

کویت کے تمام رہائشیوں کو موبائل فون کے لیے 4جی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہے اور 5جی ٹیکنالوجی کے ‏علمبرداروں میں سے ایک ہے جو کہ قریباً 97 فیصد تک ہے۔

کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کا کہنا ہے کہ کویت میں قریباً تمام ہی لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ‏ہیں جب کہ 88 فیصد لوگ گھروں میں لیپ ٹاپس، کمپیوٹر ڈیوائسز، ٹیبلٹس موجود ہیں اور 5 سالوں میں اسمارٹ ‏ٹی وی کی شرح میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں