جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’زندگی کتنی حسین ہے اور میں بھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مشرقی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور درختوں کے پاس کھڑی پوز دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی نے گزشتہ دنوں اپنے والدین کی یادگار تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے والدین ہیں۔

حرا مانی نے والدین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک گانے ’آسمان کو زمین یہ ضروری نہیں، جاملے‘ کے بول بھی لکھے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

یاد رہے کہ حرا مانی کا ڈرامہ ’میں ہاری پیا‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ سارہ کا کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ سمیع خان، سنبل اقبال، ودیگر بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں