اشتہار

کویت میں بکروں کے پیٹ سے منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی انسداد منشیات فورس نے اسمگلروں کی بکروں کے پیٹ میں منشیات اسمگلر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ملک سے منشیات اسمگلروں نے زندہ بکروں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات کی کویت اسمگلنگ کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔

بکروں کی کھیپ کویت منتقل ہوئی جن کے پیٹ میں شاطر منشیات اسمگلروں نے ڈرگز کے کیپسول چھپائے ہوئے تھے، جسے کویتی انسداد منشیات فورس نے برآمد کرلیا۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ نے منشیات کے کیسپول برآمد کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی جاری کردیں۔

اس سے قبل کویتی پولیس نے کبوتر کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی، پولیس نے کبوترکو منزل مقصود تک پہنچنے سے قبل ہی پکڑ لیا تھا جس کے ساتھ نشے کی گولیوں سے بھری تھیلی باندھی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں