اشتہار

اسکول کے بیت الخلاء میں خفیہ سرنگ دریافت، طالبعلم کے ہوش اڑگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول کے بیت الخلاء میں خفیہ سرنگ نے طالب علم کے ہوش اڑا دئیے، سرنگ کی ویڈیو نے طالب علم کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کے بھی حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ملک ہنڈورس کے ایک اسکول سے خفیہ سرنگ برآمد ہوئی جس کی ویڈیو طالب علم نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں ایڈورڈو میلینڈیز نامی طالب علم نے دکھایا کہ اسکول کے بیٹ الخلاء میں کموڈ کے برابر سے دیوار ٹوٹی ہوئی ہے اور اس میں ایک دروازہ لگا ہوا ہے۔

- Advertisement -

طالب علم نے دروازہ کھولا تو اندر کاغذ کے ٹکڑے پر ‘انٹر’ کا سائن بنا ہوا تھا، جیسے ہی بچے نے چھوٹے دروازے کو کھولا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اندر ایک خفیہ سرنگ بنی ہوئی تھی جس کے اندر مکمل اندھیرا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی سرنگ کی ویڈیو کو چار دنوں میں اڑھائی کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اسکول کی عمارت کو پرانی جیل قرار دیا تو ایک صارف نے اسکول کو بھی جیل قرار دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں