اشتہار

سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے مزید ریلیف، اقامے کی سہ ماہی تجدید شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے اور لیبر کارڈ کی سہ ماہی تجدید کا آغاز ہوچکا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ہیومن ریسورسز نے سدایا کے تعاون سے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا ہے۔

مملکت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے تمام فیسیں سہ ماہی وصول کی جا سکتی ہیں، اس طرح ان کے اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید بھی مذکورہ مدت تک ہوگی۔

- Advertisement -

وزارت نے بتایا کہ اس فیصلے میں گھریلو عملہ اور اس ضمن میں آنے والے دیگر ملازمی شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ فیصلے پر باقاعدہ عمل درآمد کے بعد اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے کفیلوں کو تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ اور 12 ماہ کے آپشن دیے جائیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تجدید کا یہ عمل ملازمین کے اہل خانہ اور مرافقین کا بھی ہوگا، آجر اپنی مرضی کے حساب سے بھی ورکرز کے اقامے تجدید کراسکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے کی طرح ابشر بزنس اور مقیم پورٹل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں