کراچی : ترجمان پی ایس او نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں پی ایس او کے 60 سے 70 فیصد پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد ملک بھر میں بیشترپیٹرول پمپس بندہے ، اس حوالے سے ترجمان پی ایس او کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پی ایس او کے 3500 سے زائد پمپس ہیں، ملک بھر میں پی ایس او کے 60 سے 70 فیصد پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔
پی ایس او کو گزشتہ پانچ گھنٹوں میں ڈیلرز کی جانب سے 6,500 میٹرک ٹن پیٹرول اور 6,000 میٹرک ٹن ڈیزل کے آرڈرز موصول ہوچکے ہیں۔
شہریوں کو فیول کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، پی ایس او کا عملہ عوام کی خدمت کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔
خیال رہے پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ملک گیرہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپوں کو پٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریباً تمام پیٹرول پمپس بند ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑولیم ڈیلرزکومارجن بڑھانے کا وعدہ کرچکی ہے ،جب تک ہمارامارجن6فیصدنہیں کیاجائےگا پمپس بند رہیں گے۔