جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چیئرمین آباد کا تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے تمام تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے ‏کا اعلان کر دیا۔ ‏

میڈیا کو جاری مختصر ویڈیو بیان میں چیئرمین آباد نے کہا کہ کراچی میں تمام تعمیراتی منصوبوں پر کل سے کام ‏روک رہے ہیں تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بلڈنگز کو غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد شدید متاثر ہوچکا ہے مکمل ریگولرائز عمارتوں کو گرایا جارہا ‏ہے بلڈنگز میں رہنے والے لوگ خوف زدہ ہیں ادارے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کراچی کے تعمیراتی منصوبوں پر کام روکا ہے تاہم بعد میں احتجاج کو ‏پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق تحریری ‏حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں نسلہ ٹاور فوری مسمار کرکے ملبہ صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے تاحال عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا، فوری عملدرآمد نہ ہوا تو ‏کمشنر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تجوری ہائٹس اسٹرکچر کو فوری مسمار کرکے 26 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کا ‏حکم دیا گیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں