جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایشز سیریز: پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیم کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا: ایشز سیریز میں کینگروز ٹیم کی کپتانی کون کرےگا؟ کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض انجام دینگے، پیٹ کمنز آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان پہلےایشیز ٹیسٹ سے قیادت شروع کرینگے۔

واضح رہے کہ ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا ‏پیغامات بھیجنے کا الزام تھا، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ‏ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹم پین کا خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف (ویڈیو)

تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹم پین نے ذہنی صحت کیلئےغیر معینہ مدت تک رخصت لی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب فاسٹ بولر بطور مستقل کپتان آسٹریلوی ٹیم ‏کی قیادت کریں گے۔

ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے برسبین میں اور دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں