جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کیٹ مڈلٹن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈچز آف کیمبرج اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

دراصل اس تصویر کو آرٹسٹ الیگزینڈرو پالمبو نے بنایا تھا جو گھریلو زیادتی کے خلاف اپنے کام کے لیے بااثر اور طاقتور شخصیات کا استعمال کرتے ہیں۔

پالمبو نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن 2021 کے حوالے سے کیٹ مڈلٹن کے ساتھ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، امریکی نائب صدر کملا ہیرس، یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور اسپین کی ملکہ لیٹیزیا کے ساتھ تصاویر کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے کئی نامور شخصیات کو اس کے لیے استعمال کیا ہے جن میں سابق خاتون اول مشیل اوباما، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی اہلیہ بریگزٹ میکرون شامل ہیں۔

کیٹ مڈلٹن کی تصویر پر لکھا ہے، وہ اکیلی رہ گئی تھی لیکن وہ محفوظ نہیں تھی، وہ نہیں رکا وہ بہرحال ماری گئی تھی، آرٹسٹ نے الزام عائد کیا کہ ریاست خواتین کی مدد کرنے کے بجائے انہیں چھوڑ کر اس جرم میں خود شریک ہے۔

آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ وہ صنفی بنیاد پر تشدد کے بارے میں سیاست کی جانب سے ناقص ردعمل کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ایک ایسی ریاست جو خواتین کی حفاظت نہیں کرتی بلکہ ان کے اذیت دینے والے کے ہاتھوں میں تنہا چھوڑ دیتی ہے، وہ خاموش ساتھی بن جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں