اشتہار

اشرف غنی نے صدارتی محل میں بینک قائم کررکھا تھا، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان کے نگراں وزیراعظم طالبان رہنما محمد حسن اخوند نے انکشاف کیا ہے کہ فرار ہونے والے صدر اشرف غنی نے قومی خزانے میں غبن کرنے کے بعد صدارتی محل میں بینک قائم کر رکھا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان پر تحریک طالبان افغانستان کے قبضے کے بعد نگراں وزیراعظم محمد حسن اخوند نے پہلی مرتبہ عوام کےلیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سابق صدر اشرف غنی کے قومی خزانے میں غبن سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

وزیراعظم اخوند نے ریڈیو اور نشریاتی اداروں پر جاری کردہ آڈیو پیغام میں بتایا کہ اشرف غنی نے صدارتی محل میں بینک قائم کررکھا تھا، جب سابق صدر اور ان کی ٹیم فرار ہوئی تو طالبان نے صدارتی محل سے خطیر رقم جمع کی۔

- Advertisement -

انہوں نے انکشاف کیا کہ اشرف غنی نے اپنے دور حکومت نے قومی خزانے بہت زیادہ غبن کیے۔

وزیراعظم اخوند نے خواتین سے متعلق کہا کہ افغانستان میں خواتین کو اسلامی قوانین کے مطابق سابقہ حکومتوں سے زیادہ عزت و احترام اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کی موجودہ حکومت پچھلی حکومت کے مقابلے میں زیادہ جامع ہے کیونکہ پچھلی حکومت میں اقتدار محدود تعداد میں لوگوں کے ہاتھ میں تھا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم محمد حسن اخوند طالبان کی تحریک کے آغاز سے ہی طالبان حکومت کے ایک اہم رکن رہے ہیں۔ 1996 سے 2001 تک افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر رہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے پر مختلف دیگر وزارتیں بھی سنبھالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں