اشتہار

یکم دسمبر سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر ‏لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کےآغاز کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی ‏حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

کوروناویکسین بوسٹر ڈوز لگانےکا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔ بوسٹرڈوز مرحلہ وارلگائی جائےگی پہلے مرحلے میں ‏ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹرڈوز لگائی جائےگی۔

- Advertisement -

پہلے فیز میں50سال سے زائد عمر والے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائےگی۔ پہلے ‏مرحلے میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ بوسٹر ڈوز کیلئےویکسین کاانتخاب لگوانےوالےکی ‏صوابدید ہو گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ‏تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں