جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے بابر اعظم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

بابر کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں، سلمان اقبال

- Advertisement -

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ بابر اعطم 6 سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں، وہ پہلے دن سے کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی کی، بابر اعطم اب کراچی کنگز کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔

کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، بابر اعظم

دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، کراچی کنگز اور سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کیا اور کپتانی کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، ذمہ دار میں انجوائے کرتا ہوں، عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کو لیڈ کیا کوشش کروں گا اسی کو جاری رکھوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز نے ٹائٹل جیتا ہوا ہے کوشش کریں گے آئندہ سیزن میں بھی اچھا کھیلیں، کراچی کنگز کے مداح جیسے حوصلہ افزائی کرتے ہیں بہت اعتماد ملتا ہے، کوشش ہوگی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں