اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ برقرار رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے قمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی، جس کے بعد وزارتِ خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  ماہِ دسمبر کے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت قیمت 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت142 روپے 62پیسے برقرار رہے گی۔

- Advertisement -

اسی طرح مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت116 روپے53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت114 روپے7 پیسے برقرار رہے گی۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے پندرہ دسمبر تک ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پندرہ نومبر کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے ریلیف کوترجیح دیتے ہوئے بوجھ کو خود برداشت کررہی ہے۔

اس سے قبل 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں