پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ قومی سینئر ٹیم اولمپکس اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے جو ضروری اقدامات تھے وہ کرلیے گئے ہیں، آئندہ سال قومی ٹیم چار بڑے ایونٹ کھیلے گی۔

- Advertisement -

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ جونیئر ہاکی ٹیم میں سے پانچ سے چھ لڑکے سینئر ٹیم کو دستیاب ہوں گے جو ایشیا کپ کھیلیں گے اور ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم میں خامیاں موجود تھیں اور وہ اس لیے تھیں کہ اس ٹیم کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے پہلے ایک بھی میچ نہیں ہوا تھا۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ انشا اللہ آپ کو پاکستانی ہاکی ٹیم بڑے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئے گی۔

آصف باجوہ نے کہا کہ آئندہ سال ان ایونٹ میں اچھا پرفارم کرکے کوالیفائی کریں گے، واضح رہے کہ قومی ٹیم جونیئر ورلڈ کپ میں ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ نہ بناسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں