تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ٹریفک سائن بورڈ کی نیلامی کا اعلان

لندن : برطانوی فنکار کا ٹریفک نشان آرٹ بنانے کا نمونہ این ایف ٹی پر نیلامی کےلیے پیش کردیا گیا، نیلامی کی رقم کا ایک حصّہ فنکار کو بھی دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی انتظامیہ نے اس نمونہ فن کو این ایف ٹی پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسے برطانوی فنکار نے 2006 میں دو ٹریفک سائن میں معمولی سی تبدیلی کرکے اسے فن کا نمونہ بنادیا تھا۔

آرٹسٹ نے دو ٹریفک سائن جس میں دو برابر لکیر بنی ہوئی تھی میں تبدیلی کرکے ایک میں جہاز بنا دیا جب کہ دوسرے سائن میں کچھ پرندے بنا دئیے، جسے دیکھنے میں ایسا نظر آتا ہے کہ جسے کوئی فن پارہ رکھا ہو۔

اس مصور، اسٹریٹ آرٹسٹ اور فلم ہدایتکار کو لوگ بینکسی کے نام سے جانتے ہیں جس کا اصل نام کوئی نہیں جانتا اور بہت کم لوگوں نے ہی اسے دیکھا ہے۔ یہ دونوں بورڈ اشتہاری کمپنی گلوس کی ملکیت ہیں اور ان کے مطابق یہ ڈجیٹل دنیا اور این ایف ٹی میں غیرمعمولی انقلاب لائے گا۔

واضح رہے کہ این ایف ٹی پر کسی بھی تصویر یا ویڈیو کے ڈجیٹل حقوق بیچے اور خریدے جاسکتے ہیں۔

اشتہای کمپنی کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصّہ برطانوی فنکار کو دیا جائے گا جب کہ باقی رقم فائر فائٹرز کے اہلخانہ کو دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -