اشتہار

سعودی کفیل کی موت پر ملازمین کا قانونی اسٹیٹس تبدیل کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوزات) نے کفیل کی موت پر ملازمین کے قانونی اسٹیٹس تبدیل کرنے سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا تھا کہ گھریلو کارکن کے کفیل کی موت ہونے کے بعد کارکن کا قانونی سٹیٹس کیسے تبدیل کرایا جائے؟۔

جوازات نے جواب دیا کہ کارکنوں کی کفالت کی تبدیلی کے لیے وزارت افرادی قوت کے ادارے سے رجوع کیا جائے، وزارت میں ثابت کرنا ہوگا کہ کفیل کی موت ہوچکی ہے اور ویزا اسٹیٹس تبدیل کرنا ہے یا خروج ونہائی چاہیے۔

- Advertisement -

سعودی قوانین کے مطابق غیرملکی ملازمین اسپانسر کے تحت مملکت میں قیام کرتے ہیں۔ مملکت میں گھریلو ملازم، ڈرائیور اور مالی وغیرہ جیسے شعبے میں انفرادی ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ متوفی کے ورثا کی جانب سے مقرر کردہ نمائندے کو ہی جوازات اور وزارت افرادی قوت سے رجوع کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

مقررہ کردہ نمائندے کے جانب سے متعلقہ ادارے میں درخواست دے کر اپنے متوفی والد کے زیرکفالت غیر ملکی کارکنوں کے رہائشی اور روزگار کے معاملات کو قانون شکل دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں