پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان کی تبدیلی زیر غور ہے لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کہتے ہیں بابر اعظم اب خود مختار کپتان ہیں جس کا فائدہ ہو گا قومی ٹیم کی انتظامیہ تبدیل ہونے سے ٹیم میں تبدیلی آئی ہے تاہم ٹیم کی کامیابی کا کریڈٹ چیئرمین نہیں کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔
بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر
لیگ کا ساتواں ایڈیشن آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے شائقین کرکٹ کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔
پی ایس ایل سیون کی تیاریوں کا آغاز ہوتے ہی فرنچائزز اپنی اپنی لائن اپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور جلد ہی پلیئرز ڈرافٹنگ متوقع ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔